ملتان( سپیشل رپورٹر )ملتان کی عوام باشعور ہے اس لئے جان گئی ہے کہ این اے 157 میں ووٹ کا صحیح حقدار سید علی موسی گیلانی ہے اس لئے جیسے جیسے 11ستمبر نزدیک آ رہی ہے عوام جوق در جوق سید علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی کو جھٹکے لگنا شروع ہو گئے ہیں 11 ستمبر کو پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ہم ووٹ مانگ رہے ہیں خدمت کی بنیاد پر میں نے ہمیشہ اپنے شہر ملتان اور سرائیکی وسیب کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بھی بلند کی آور ترقی و فلاح کیلئے عملی اقدامات بھی کئے اس لئے لوگ 11ستمبر کو تیر کے نشان پر مہر لگانے کیلئے بے قرار ہیں اس خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے گیلانی ہاوس ملتان میں شاہ محمود قریشی کے ساتھی پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل 56 غوث آباد کے سابق کونسلر ظہیرالدین بابر, اقلیتی کونسلر سہیل مسیح اور شیخ محمود کا برادری سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی بھی موجود تھے اس موقع پر ظہیرالدین بابر, سہیل مسیح اور شیخ محمود نے سید علی موسی گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ہم خدمت کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہے ہیں اور دوسری طرف امیدوار نے ملتان کیلئے کچھ نہیں کیا اس لئے وہ صرف ہماری مخالفت کر کے ووٹ مانگ رہے ہیں اس لئے ہمیں یقین ہے کہ 11 ستمبر کو سید علی موسی گیلانی کی جیت. ملتان میںمزید ترقی کی جیت ہو گی۔
پی ٹی آئی کو جھٹکے لگنا شروع ،11 ستمبر کو شکست ہوگی: یوسف گیلانی
Sep 03, 2022