ارجنٹائن کی نائب صدر مسلح  حملے میں محفوظ‘ ملزم گرفتار


بیونس آئرس (اے پی پی)ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر مسلح حملے میں محفوظ، تاہم حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔قطری ٹی وی الجزیرہ نے بتایا کہ ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈز ڈی کرچنر پر مسلح شخص نے اس وقت حملہ کیا جب وہ دارالحکومت بیونس آئرس میں اپنے گھر کے قریب گاڑی سے اتر رہی تھیں
 ، تاہم وہ حملے میں محفوظ رہی ہیں ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص برازیل کا شہری ہے۔ حکومتی اہلکار کی جانب سے اسے قاتلانہ حملہ قرار دیا گیا ہے۔
نائب صدر حملہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...