ماسکو(آئی این پی) روس کے مفتی اعظم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے جانی ومالی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے، روسی مفتی اعظم اور مسلم رشین فیڈریشن روحانی بورڈ کے چیئرمین شیخ راویل گیانوت الدین وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پوری عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔
،
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ روس عوام اور اپنی طرف سے پاکستان کے عوام کے ساتھ سیلاب متاثرین کے لیے دلی تعزیت کا اظہارکرتا ہوں، مشکل کی اس گھڑی میں روسی عوام پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہیں،شیخ راویل گیانوت الدین نے کہا کہ وہ اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ مرنے والوں کی ارواح کو شہدا کی ارواح کے طور پر قبول فرمائے، ان تمام متاثرین کو صبر جمیل عطا فرمائے جن کے گھر اور املاک کا نقصان ہوا ہے، زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائیں۔
روسی مفتی اعظم اظہار افسوس