نئی دہلی(این این آئی)بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے ایک نائب قانونی مشیر نے دارالحکومت نئی دلی میں اپنی رہائشگاہ پر خود کشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خودکشی کرنے والے سی بی آئی کے نائب قانونی مشیر کی شناخت 48سالہ جتیندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہکو صبح تقریبا 6بجکر45منٹ پر ڈیفنس کالونی پولیس اسٹیشن میں ایک شخص کے خودکو پھندہ لگا کر خودکشی کرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس کے بعد کرائم برانچ اور فارینزک موبائل ٹیم موقع پر پہنچی۔انہوں نے کہاکہ جتیندر کمار کا تعلق ریاست ہماچل پردیش سے تھا ۔ انہوں نے کہاکہ نعش کے پاس سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔
مشیر خودکشی
بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے قانونی مشیر کی خود کشی
Sep 03, 2022