اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی ترقی، خوشحالی، غربت کے خاتمے اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے کی خاطر سی پیک پر عمل درآمدکے لیے پرعزم ہے، پلاننگ کمیشن صوبہ بلوچستان کے مطالبات کو مدنظر رکھے گا اور ماضی میں جو غلطیاں ہوئی ہیں ان سے گریز کرے گا،گوادر کی ترقی ہماری ترجیح ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع کیے گئے انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبے مکمل ہونے کے بعد صوبہ بلوچستان میں مضبوط سماجی اقتصادی ترقی ہو گی۔یہ بات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے ویلتھ پاک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ملک کی ترقی، خوشحالی، غربت کے خاتمے، انسانی وسائل کی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، صنعت کاری اور بجلی کی پیداوار کے لیے سی پیک پر عمل درآمدکے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پلاننگ کمیشن صوبہ بلوچستان کے مطالبات کو مدنظر رکھے گا اور ماضی میں جو غلطیاں ہوئی ہیں ان سے گریز کرے گا۔
احسن اقبال
حکومت ترقی،اورروزگار کیلئے سی پیک پر عمل درآمدکے لیے پرعزم ہے، احسن اقبال
Sep 03, 2022