ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انسولین گولی تیار 

Sep 03, 2022


لندن (نیٹ نیوز) دہائیوں سے ذیابیطس کے بیشتر مریضوں کو دن بھر میں اپنے بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے انسولین کے انجیکشن استعمال کرنا پڑتے ہیں۔امکان ہے کہ مستقبل قریب میں ایک گولی انجیکشن کی ضرورت کو ختم کردے گی۔ ذیابیطس کے مرض میں لبلبہ انسولین بنانے سے قاصر ہوجاتا ہے یا اس کی ناکافی مقدار بناتا ہے، یہ وہ ہارمون ہے جو خون میں گلوکوز کی سطح کم کرتا ہے۔

 روزانہ کئی انجیکشن لگانا آسان نہیں ہوتا، اسی وجہ سے کینیڈا کی برٹش کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے منہ کے ذریعے دی جانے والی انسولین گولی کی تیاری پر کام کیا ہے۔ماہرین نے اسے 'گیم چینجنگ' دریافت قرار دیا ہے کیونکہ یہ دوا جسم میں انجیکشن کی طرح ہی کام کرتی ہے۔اب تک اس دوا کے تجربات چوہوں پر کیے گئے ہیں اور نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں اور اب محققین انسانوں پر اس کی آزمائش کرنا چاہتے ہیں۔
انسولین گولی 

مزیدخبریں