پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کےلئے ہر ممکن امداد فراہم کرنیکی کوشش کی :چینی وزارت خارجہ


بیجنگ(آئی ا ین پی ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ چین کو پاکستان میں سیلاب کے باعث نقصانات پر گہری تشویش ہے۔چین نے فوری طور پر ردعمل ظاہر کیا اور سیلاب سے نمٹنے کےلیے پاکستان کو امداد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ اگلے مرحلے میں چین پاکستان کی ضروریات کے مطابق مزید امداد فراہم کرے گا۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ میڈیا بریفنگ میں چین کے عملی اقدامات سے متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے ہنگامی نقد امداد فراہم کی گئی ہے ، امدادی خیموں کی پہلی کھیپ چینی فضائیہ کےطیارے کے ذریعے پاکستان پہنچ چکی ہے جبکہ بقیہ سامان بھی جلد از جلد آفت زدہ علاقے تک پہنچایا جائے گا۔چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون تنظیم نے پاکستان کے ساتھ مل کر" ایمرجنسی ڈیزاسٹر ریلیف فالو اپ کو آپریشن" کے نفاذ کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا ہے۔ترجمان نے اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستانی عوام جلد از جلد سیلاب پر قابو پا لیں گے اور چین اور پاکستان کی دوستی یقینا مزید مضبوط ہو گی۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں کہا کہ پاکستان سیلاب سے متعلق امدادی سامان فراہم کرنے پر چین کا مشکور ہے۔ پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 1,136 افراد جاں بحق اور 33.04 ملین سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
چین 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...