اسلام آباد( خبرنگارخصوصی) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21کے افسر سہیل علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21کے افسر سہیل علی خان اس سے قبل ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل تعینات تھے، جہاں سے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات سہیل علی خان کو ایم ڈی پی ٹی وی کا عارضی چارج سونپ دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر سہیل علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات تعینات کئے جانے کے بعد انہیں ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات کی طرف سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔قبل ازیں انہیں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات تعینات کیا گیا تھا۔دریں اثناءڈی جی ریجنل انفارمیشن آفس پی آئی ڈی لا ہو ر شفقت عباس جو فی الحال ڈپٹی ڈائر یکٹر جنرل انفارمیشن سر وس اکیڈمی انٹرنل ایگریمنٹ تعینات تھے کو دوبارہ آر آئی او پی آئی ڈی لا ہور رپو رٹ کر نے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔
عارضی چارج
سہیل علی خان ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات تعینات‘ ایم ڈی پی ٹی وی کابھی چارج
Sep 03, 2022