دونوں نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا، عمریں 25 اور 26 سال تھیں 


بیت المقدس، حلب ( نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے جبکہ شام کے دارالحکومت حلب پر میزائل حملہ کر دیا عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دو فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا دونوں نوجوانوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔ جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں کی عمریں 25 اور 26 سال تھیں۔دوسری طرف شام کے دارالحکومت حلب میں واقع ائر پورٹ پر اسرائیل کے میزائل حملوں سے رن وے سمیت عمارت کے اندرونی حصوں کو نقصان پہنچا ہے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میزائل حملوں کے دوران تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے حملے وقت دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد ائرپورٹ کے بڑے حصے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا واضح رہے کہ شام 2011 سے اسرائیلی جارحیت کا شکار ہے اور اس دوران ملک کی فوجی تنصیبات سمیت بیشتر مقامات حملے کر چکا ہے۔
اسرائیلی فائرنگ 

ای پیپر دی نیشن