لاہور(خبرنگار)سیشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آ رائی کیس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی عطا تارڑ کی عبوری ضمانت پچاس ہزار مچلکوں کے عوض14 ستمبر تک منظور کر لی۔ عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عطاءتارڑ نے کیا۔ یہ وقت سیاسی جلسوں کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کے علاقوں کے دورے کرنے کا ہے عطا تارڑ نے پیٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل بڑا اچھا کام کررہے ہیں آنے والے دنوں میں ہم عوام کو مزید ریلیف دینگے، میں پنجاب میں آچکا ہوں صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر بتائیں کہاں آکر کافی پینی ہے
عطا تارڑ
پنجاب اسمبلی ہنگامہ کیس، عطاءتارڑ کی ضمانت 14 ستمبر تک منظور
Sep 03, 2022