وزیراعلیٰ، آئی جی میں اختلافات کی خبریں من گھڑت ہے: فیاض چوہان 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کے درمیان اختلافات کے حوالے سے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ ذاتی خواہش کو خبر بنانے کی کوشش کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خبر کے مندرجات میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔ پولیس و انتظامی افسروں کے تبادلے معمول کا عمل ہے۔ خبر کے مندرجات کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجانب نے ہدایت کر رکھی ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ میرٹ پر کی جائیں۔
فیاض چوہان 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...