ریلوے تنصیبات کی بحالی، سعد رفیق نے تین شفٹوں میں کام کی ہدایت کر دی 

Sep 03, 2022


لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت سیلاب سے متاثرہ ریلوے تنصیبات کی بحالی اور فلڈ ریلیف آپریشن کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ متاثرہ تنصیبات کا جنگی بنیادوں پر سروے جاری ہے۔ وفاقی وزیر کی جانب سے سیلابی پانی اترنے پر ٹریکس بحالی کے لیے تین شفٹوں میں کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وفاقی وزیر سعد رفیق کو سبی۔ کوئٹہ سیکشن پر متاثرہ پل کی بحالی کے لیے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کوئٹہ کو نیشنل ریلوے نیٹ ورک کے ساتھ جلد از جلد جوڑ دیا جائے گا۔ اجلاس میں ترکیہ سے بذریعہ ٹرین آنے والے امدادی سامان کو زاہدان سے دالبندین پہنچانے کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ای آر پی سسٹم سے ریلوے مینجمنٹ کے بیشتر امور آئی ٹی پر شفٹ ہو جائیں گے۔ افسران کو ہدایت کی گئی کہ کراچی کے لیے پسنجر آپریشن، سیفٹی کو یقینی بنا کر شروع کیا جائے اور گرین لائن ٹرین کے انتظامات میں بہتری لائی جائے۔

سعد رفیق

مزیدخبریں