ڈاکے و چوریاں‘ متعدد شہری لاکھوں روپے‘ زیورات‘ گاڑیوں سے محروم

Sep 03, 2022


لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں متعدد وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات‘ موبائل فون‘ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ باٹا پور میں ڈاکوﺅں نے شاہ میر کے گھر سے 5 لاکھ 80 ہزار‘ زیورات اور دیگر سامان‘ جوہر ٹاﺅن میں حاشر کے گھر سے 4 لاکھ 10 ہزار‘ زیورات اور دیگر سامان‘ گجرپورہ میں مقصود کے گھر سے ایک لاکھ 70 ہزار‘ طلائی اور دیگر سامان‘ لٹن روڈ میں وسیم سے 30 ہزار‘ موبائل فون‘ نواں کوٹ میں 40 ہزار اور موبائل فون‘ سبزہ زار میں یونس سے 60 ہزار اور موبائل فون‘ شالیمار میں ذوالفقار سے 20 ہزار اور موبائل فون‘ مسلم ٹاﺅن میں عامر سے 15 ہزار اور موبائل چھین لیا۔ مصطفی ٹاﺅن اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ پرانی انارکلی‘ ہنجر وال اور لوئر مال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
ڈاکے

مزیدخبریں