کراچی (نیوز رپورٹر) ممتاز عالم دین سابق سینٹر مولانا تنویر الحق تھانوی سے گذشتہ دنوں اتحاد بین المسلمین کونسل پاکستان کے چیرمین علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں عمران احمدسلفی ، حافظ حذیفہ ناصر شامل تھے۔ اس موقع پر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ علمانے ہمیشہ اپنا تعاون پیش کیا ہے اس موقعہ پر بھی تمام مسالک کے لوگ کھلے دل کے ساتھ جس طرح رات دن متاثرین کے لیے کھانے خیموں کا انتظام کررہے ہیں اور مساجد ومدارس کے طلبا سب سے پہلے متاثرین کی مدد کو پہنچے اور انشاللہ بحالی تک اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ مولانا تنویر الحق تھانوی نے امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی کو سلام اور انکی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا خواہش ہے کہ علما کرام باہمی روابط و اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
مولانا تنویر الحق تھانوی سے اتحاد بین المسلمین کونسل پاکستان کے وفد کی ملاقات
Sep 03, 2022