باران رحمت حکومت کی نااہلی سے زحمت بن گئی سیم نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے شگاف بڑھنے لگے

Sep 03, 2022


پنگریو(نامہ نگار)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)کے رکن سندھ اسمبلی بیرسٹرحسنین علی مرزانے پنگریوکے قریب ضلع بدین اور میرپورخاص کی حدودمیں ایل بی اوڈی سیم نالے کے مختلف مقامات کادوہ کیااورسیم نالے میں پانی کی صورتحال کاجائزہ لیاحسنین علی مرزانے سیم نالے کے اطراف واقع دیہاتوں کا بھی دورہ کیااورمقامی افرادسے انتظامی حفاظتی اقدامات کے بارے میں بات چیت کی۔ مقامی افرادنے بتایاکہ سیم نالے میں پانی کی سطح خطرے سے بھی تجاوزکرگئی ہے اورمتعددمقامات پرشگاف پڑنے کے خدشے کے پیش نظرانہوں نے اپنے گھرکے دیگرافرادکومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاہے مقامی افرادنے جظاظتی اقدامات پرعدم اطمینان کااظہارکیاحسنین علی مرزانے اس موقع پرمقامی باشندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ بارشیں اگرچہ توقع سے زیادہ ہوئی ہیں مگران بارشوں کوحکومت سندھ کی نااہلی نے زحمت بنادیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ایل بی اوڈی ضلع بدین کے ساحلی علاقوں کی یونین کونسلوں کے لیے خطرہ بن چکاہے سیم نالے کی مناسب مرمت اورصفائی نہ ہونے کے باعث کمزورہوچکاہے اوراس میں شگاف پڑنے کے خدشات بہت بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ ضلع بدین کے بارش متاثرین کی مددکرنے اوران کے مشکلات کم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی اورانتظامیہ اصل متاثرین کوریلیف فراہم کرنے کے بجائے اپنے کارکنوں اوربلدیاتی امیدواروں کوامدادی سامان پہنچارہے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ اس صورتحال کے بارے میں سندھ اسمبلی کے آئیندہ سیشن میں بھرپورآوازاٹھائیں گے جبکہ دورے کے وقت گاڑی کاراستہ نہ ہونے پرحسنین علی مرزانے موٹرسائیکل پربیٹھ کرسیم نالے کے کمزورمقامات دیکھے پاکستان تحریک انصاف ضلع بدین کے صدرعزیزاللہ ڈیروبھی ان کے ہمراہ تھے۔ 

مزیدخبریں