وہڑی کے لینس ڈائون پل  پر ٹریفک کی آمدورفت بند

ر
سکھر(بیورور پورٹ)سیلابی صورتحال روہڑی کے لینس ڈائون پل پر ٹریفک کی آمدورفت بندکردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق دریا ئے سندھ میں جارہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر روہڑی اور سکھر انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کے تحت مسافر گاڑیوں کیلئے لینس ڈائون پل سے آمد رفت بند کر دی ہے انتظامیہ کی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روہڑی نیو ی پارک کے قریب عمارت زمین بوس ہونے کے بعد ملبہ سڑک پر پڑے رہنے اور دیگر عمارتوں کو ہونے والے نقصانات کے خدشات کے پیش نظر روہڑی بیٹری چوک اور سکھر سے تھرمل پاور چوک دونوں اطراف سے روہڑی اور سکھر آنے اور جانے والی ٹریفک کو آمد ورفت کیلئے عارضی طور پر بند کر دیا ہے انہوں نے روہڑی اور اسکے گردنواح کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ متبادل راستے کیلئے سکھر بیراج کا راستہ اختیار کریں ۔

ای پیپر دی نیشن