عقیدہ ختم نبو ت پر تہہ دل سے ایمان دین کی بنیاد ہے‘علامہ شاہ عبد الحق

Sep 03, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)  جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر تہہ دل سے ایمان دین کی بنیاد میں سے ہے اس کامنکر دائرہ اسلام سے خا رج ہے ،حضور ا قیامت تک کیلئے پوری انسانیت کے واسطے مبعوث ہوئے ہادی عالم کی نبوت کا آفتاب قیامت تک روشن رہے گا ۔انہوں نے میمن مسجد میں اجتماع سے خطاب میں   قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہا ر کر تے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں منکرین ختم نبو ت کی تبلیغ کرنے اور اپنی عبادت گاہ کو مسجد قرار دینے پر بھی پابندی ہے لیکن قادیانی مسلم لبادے میں اہل ایمان کو دھوکہ دے رہے ہیں مسلمانوں کو اس فتنے سے ہمہ وقت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔شاہ عبد الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی سر کوبی کے لئے 7 ستمبر 1974 ؁کو قومی اسمبلی میں موجود علما ء اہلسنّت و اراکین نے قرار داد کے ذریعے قادیانیوں ، احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواکر مسلمانان پاکستان کو اس فتنہ سے بچانے کی خاطر ایمانی کردار ادا کیا ۔

مزیدخبریں