جھڈو(نامہ نگار) جھڈو میں دو سال سے وٹرنری آفیسر کی پوسٹ خالی ہے اور طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود متعلقہ حکام نے جھڈو میں وٹرنری ڈاکٹر کی تقرری نہیں کی یہ پوسٹ جھڈو میں دو سال قبل تعینات ڈاکٹر عبدالقدیر قائم خانی کے پروموشن اور تبادلے کے بعد سے خالی ہے وٹرنری ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو اپنی بیمار جانوروں کے علاج کے لئے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وٹرنری آفیسر کی پوسٹ خالی