کاہنہ+ فیروز والا+ شیخوپورہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے بین الاضلاعی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی ترسیل کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گینگ بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس ڈی پی او فیروزوالہ میاں شفقت کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا فیصل عباس چدھڑ اور رانا سرور اے ایس آئی نے ناکہ بندی کر کے بین الصوبائی منشیات فروش سلیمان خاں اور اسد کو گرفتار کر کے پانچ من دس کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار کا میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کہنا تھا کہ منشیات فروش اپنی گاڑی کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا کر بذریعہ موٹر وے خیبر پختونخوا سے پنجاب ودیگر صوبوں میں سپلائی کرنے جا رہے تھے، جب وہ فیض پور انٹرچینج باہر آئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید نے مخبر کی اطلاع پر طور پلی کے قریب منشیات فروخت کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش وقار عرف وقاری کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 3 کلو 20 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
منشیات
شیخوپورہ: خیبر پی کے سے لائی جانے والی سوا 5 من منشیات ضبط‘ ملزم گرفتار
Sep 03, 2022