ننکانہ صاحب (نامہ نگار+نامہ نگارخصوصی) فاضل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی ننکانہ صاحب آمد، ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا بھی دورہ کیا اس موقع پر فاضل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدا میر بھٹی نے جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا مقصد لوگوں کو انصاف کی بروقت فراہمی ہے،عدالتوں میںصر ف اور صرف انصاف کو بو ل بالا ہونا چاہیے ،جدید جوڈیشل کمپلیکس دفاتر،وکلاءکے چیمبرز، لائبریری بلڈنگ اور کنٹین وغیر ہ پر مشتمل ہوگی،وکلاءکی طرف سے کیسسز کی معقول تیاری اور ججز کی رہنمائی سے جرائم میں کمی اور انصاف عام کیا جاسکتاہے تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ذولفقار علی نول،صدربارایسوسی ایشن رانا اعظم،ڈپٹی کمشنر احمر نائیک،ڈی پی او سیدخالد ہمدانی ،سول و سیشن ججزسمیت ضلعی افسران نے شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر پودے لگاکر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔بعدازاںچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ ودیگر ججز کے ہمراہ ضلعی عدلیہ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو سلامی پیش کی۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے بارروم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء،ججز اور سائلین کو عدالتوں میں بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، چیف جسٹس کو ضلعی عدلیہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک،ڈی پی او ننکانہ سید خالد محمود ہمدانی ودیگر سول اینڈسیشن ججز کے ہمراہ گوردوارہ جنم استھان کا دورہ بھی کیا، جہاں مقامی سکھ رہنماﺅں سمیت گورودوارہ انتظامیہ کی طرف سے فاضل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو گورودوارہ کی تاریخی اہمیت بارے تفصیلات بتائی گئیں۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ
وکلاءججز کی رہنمائی کریں تو انصاف عام کیا جا سکتا ہے‘ چیف جسٹس ہائیکورٹ
Sep 03, 2022