کاہنہ‘ لاہور‘ جڑانوالہ (نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ نوائے وقت) لاہور میں 16 سالہ طالبہ‘ جڑانوالہ میں فیکٹری مزدور نے خودکشی کر لی۔ نشتر کالونی کے علاقہ آصف ٹا¶ن کے رہائشی رفیق کی 16 سالہ بیٹی مہک نے میٹرک کا امتحان دے رکھا تھا جس میں فیل ہونے پر اس نے گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کر لی۔ جڑانوالہ کے تھانہ ستیانہ کی حدود چک نمبر 77 گ ب میں رائل کاٹن فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور سکندر ساکن رحیم یار خان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
خود کشی