میرپورخاص (بیورورپورٹ) بلوچستان کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی کے بعد اب سندھ کے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے نکلے ہیں ان خیالات کا اظہار آف روڈ کلب آف پاکستان کے چیئرمین سیف اللہ خان نیازی نے اپنے امدادی قافلے کے ہمراہ میرپورخاص پریس کلب پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شارق شیخ، ملک وقار، ملک فیصل، چوہدری طارق، ملک عبداللہ اور دیگر بھی موجود تھے انھوں نے مذید کہا ہمارے سماجی گروپ کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ہمارے سینکڑوں ممبرز ہیں اور ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔
متاثرہ افراد کی مدد کیلئے نکلے ہیں، سیف اللہ نیازی
Sep 03, 2022