ملز مان فرار، رکشا ڈرائےورطلعت محفوظ رہا ، مقتولہ نورےن نے تھانہ کھنہ اسلام آباد مےں بےٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرارکھا تھا ، نعشےںہسپتال منتقل

Sep 03, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صادق آباد کے علاقے ٹرالی اڈہ مےں نامعلوم موٹر سائےکل سواروں نے رکشے مےں فائرنگ کرکے مرد اور عورت کو قتل کردےا اور فرار ہوگئے دوہرے قتل کی واردات مےں جاں بحق ہونے والی خاتون نے تھانہ کھنہ اسلام آباد مےں اپنے بےٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرارکھا تھا جس کے بارے مےں راولپنڈی پولےس نے اپنی ابتدائی تفتےش مےں ہی پتہ چلا لےا پولےس نے بتاےا کہ فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون کی شناخت نورےن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے ساتھ قتل ہونے والے مرد کی شناخت رےاض کے نام سے ہوئی ہے جو مقتولہ کا بھائی ہے، اےس اےس پی آپرےشنز وسےم رےاض خان جائے وقوعہ پہنچ گئے جہاں اےس پی راول بابر جاوےد جوئےہ نے واردات کے حوالے سے اب تک کی تفتےش کے بارے مےں بتاےافرانزک ٹےم بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی نعشےں ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئےں پولےس نے بتاےا کہ ابتدائی تفتےش مےں پتہ چلا ہے کہ مقتولہ نورےن اختر سکنہ محلہ غوثےہ چکلالہ نے چار اگست 2022 ءکو اسلام آباد کے تھانہ کھنہ مےں اےف آئی آر درج کرائی تھی ۔6 اگست کو ہمارے گھر فون کال آئی کہ اےک ڈےڈ باڈی پنڈورےاں چن پےر بادشاہ اسلام آباد دربار کے قرےب پڑی ہے ہم وہاں پہنچے تو وہ نعش مدعےہ کے بےٹے کی تھی جس پر پرچی پڑی تھی کہ ڈےڈ باڈی مبارک ہو مدعےہ کے بےٹے کو نامعلوم افراد نے قتل کےا ہے۔
 صادق آباد پولےس نے بتاےا کہ ٹرالی اڈہ مےں اسی مقدمے کی مدعےہ نورےن اختر ہی مقتولہ ہے جسے اس کے ساتھ رکشے مےں سوار مردسمےت نامعلوم موٹر سائےکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردےا جبکہ فائرنگ کے دوران رکشا ڈرائےورطلعت محفوظ رہا ہے مقدمہ قتل کی مدعےہ کے قتل کے واقعہ کی کڑےاں سے کڑےاں ملا کر تفتےش کیلئے راولپنڈی پولےس نے وفاقی پولےس سے بھی رابطہ کرلےا ہے پولےس مزےد تفتےش کر رہی ہے ۔

مزیدخبریں