پناہ میٹھے مشروبات کے نقصان سے عوام کو آ گاہ کر رہی ہے، ثناہ اللہ گھمن 

Sep 03, 2022


اسلام آ باد( نےوز ڈےسک)میٹھے مشروبات کے صحت اور معیشت پر ہونے والے نقصانات کی آگا ہی اور اس سے بچا ﺅکے طریقوں پر پناہ کا پروگرا م پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)نے زیابیطس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن اور یونیورسٹی آف کر اچی کے تعاون سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں میٹھے مشروبات کے صحت اورمعیشت پر ہونے والے نقصانات اور اور ان سے بچا ﺅ کے طریقوں پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوے پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناہ اللہ گھمن نے کہا کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن پچھلے 40 سال سے لوگوں کو دل اور اس سے متعلقہ بیماریوں سے بچانے کی آگائی دے رہی ہے اور وہ وجوہات جو بیماریاں پیدا کرنے کی وجہ بن رہی ہیں پناہ حکومت کے ساتھ مل کر ان کی روک تھام کے لیے قوانین بنوا رہی ہے ،زیابیطس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل پروفیسر عبدلباسط نے کہا کہ شوگری ڈرنکس یسے مشروبات ہیں جن میں اضافی شکر ہوتی ہے ،ان مشروبات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے نہ صرف ان بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے بلکہ حکومت کے ہیلتھ برڈن میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں