کراچی (نیوز رپورٹر) منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں اضافہ کے بعد صورتحال خطرناک ہوگئی۔ محکمہ آب پاشی نے بتایا ہے کہ نئی گاج اور جوہی سے آنے والے سیلابی ریلے کی وجہ سے منچھرجھیل میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔24 گھنٹے کے دوران جھیل میں 1 فٹ سے زیادہ پانی آگیا ہے۔ محکمہ آب پاشی کے مطابق اس وقت منچھر جھیل میں121 فٹ 8 انچ پانی موجود ہے۔جھیل کا پانی اوور ٹاپ ہونے کے باعث یونین کانسل جھانگارا، باجارا کے چھوٹے بڑے سینکڑوں دیہات زیر آب آچکے ہیں۔ منچھر جھیل میں پانی بڑھنے کے باعث تحصیل سیہون کی مزید یونین کانسلزبوبک، دل، آراضی، جعفرآباد اور واہڑ کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ وزیرآب پاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ منچھر جھیل کو کسی بھی مقام پر سے کٹ نہیں دیا جارہا ہے۔ منچھر جھیل کے آر ڈی 62 پر صورتحال خراب ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس صورتحال کو کنٹرول کرنا ایک ڈپارٹمنٹ یا سندھ حکومت کے بس کی بات نہیں۔ منچھر جھیل کے پشتوں پر پولیس تعینات کی ہے تا کہ عام لوگوں کی داخلہ بند رہے۔
منچھر جھیل
منچھر جھیل کی سطح آ ب میں اضافہ،صورتحال خطرناک ہوگئی
Sep 03, 2022