کراچی (نیوز رپورٹر) بارشوں کے باعث سندھ کے 9 اضلاع میں آثارقدیمہ کے 18 مقامات کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ آثارقدیمہ کے مقامات کی مرمت کیلئے ٹھیکیداروں کو بغیر ٹینڈر کام کرنےکی پیشکش کی گئی ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حیدرآباد کا پکاقلعہ،میاں غلام شاہ کلہوڑو،میاں غلام نبی کلہوڑوکے مقبرے متاثر ہوئے ہیں۔ بارشوں سے ٹنڈوفضل کے قدیمی مقبروں اورمسجدوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ کوٹ ڈیجی کا قلعہ،مومل کی ماڑی، بھنبھور، سکھرکاساتواں آستانہ بھی متاثرہوا ہے۔ اس کے علاوہ آمری میوزیم، رنی کوٹ کے آثارقدیمہ اور خدا آباد کی جامع مسجد میں بھی دراڑیں پڑگئی ہیں۔ سیکریٹری آرکیالوجی نے بتایا ہے کہ ان مقامات کی مرمت کیلئے سیپرا قوانین پر عمل کریں گے تو دیرہوجائےگی۔
آثارقدیمہ