کراچی (نیوز رپورٹر) محکمہ موسمیات کی جانب سے پانچ جدید ریڈار، تین سو آٹو میٹک ویدر اسٹیشن اورمزید 100 نئی آبزرویٹری بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نئے سسٹم کے ذریعے آئندہ دس روز کیلئے موسم کی پیشں گوئی ہوسکے گی۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے ملک میں تین سو آٹومیٹک ویدر سٹیشن ، ایک سو نئی آبزرویٹری، پانچ جدید ریڈار جبکہ زراعت کے حوالے مزید ایک سو نئی آبزرویٹری بنائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں دو منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جن میں 60 ملین ڈالر کی لاگت سے ہائیڈرومیٹ اور 450 ملین روپے مالیت کے ڈی آئی خان ریڈار پراجیکٹس شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات ان منصوبوں کو مکمل کروائے گا اور یہ دونوں منصوبے تین سال میں مکمل ہونگے۔ ہائیڈرومیٹ پراجیکٹ کے تحت سیالکوٹ، کوئٹہ، گوادر اور چراٹ میں چار ریڈار نصب کیے جائیں گے۔ اسی منصوبہ کے تحت ملک بھر میں مزید تین سو آٹو میٹک ویدر اسٹیشن بنیں گے جن سے موسم کی دس روز کی پیشنگوئی ہو سکے گی، زراعت کے حوالے مزید ایک سو نئی آبزرویٹری بنیں گی۔
محکمہ موسمیات