لاہور(سپورٹس رپورٹر)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آو¿ٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 155 رنز سے شکست دی۔ پاکستان کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی کامیابی ہے۔اس سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرایا تھا۔ مجموعی طور پر کسی بھی ٹیم کی جیت کا یہ نواں بڑا مارجن ہے۔ہانگ کانگ کا 38 پر آل آﺅٹ ہوجانا آئی سی سی کے کسی بھی فل ممبر ٹیم کی جانب سے ٹی ٹونٹی کا کم ترین ٹوٹل ہے۔