لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں مجموعی طور پر 5 ہزار رنز مکمل کرلئے ہیں، انہوں نے ہانگ کانگ کےخلاف شارجہ کے میدان میں 48 واں رن لے کر اہم ترین سنگ میل عبور کیا۔وکٹ کیپر بیٹر ٹی 20 کرکٹ میں 5 ہزار رنز بنانے والے ساتویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔محمد رضوان سے قبل شعیب ملک، کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی ٹی 20 کرٹ میں 5 ہزار رنز بنا چکے ہیں۔ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے شعیب ملک 11 ہزار 698 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ بابر اعظم نے 7 ہزار 890 رنز بنائے ہیں۔