لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر فہیم اشرف انجری کا شکار ہوکر نیشنل ٹی20ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ خیبر پی کے کےخلاف میچ میںسنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے فہیم اشرف کے ہاتھ پربال لگی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، ڈاکٹرز نے انہیں 12روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس کے بعد انکا ری ہیب شروع ہوگا،فہیم کی جگہ سکینڈ الیون ٹیم کے فاسٹ باﺅلر اسد رضا کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ بلاول بھٹی سکینڈ الیون میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
فہیم اشرف انجری کا شکار ‘ نیشنل ٹی20ٹورنامنٹ سے آﺅٹ
Sep 03, 2022