رسیدیں مانگنے والوں کےلئے رسیدیں دینے کا وقت ہے، محسن شاہنواز رانجھا 


اسلام آباد(نا مہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو اگر اوپن سماعت کرانے کا اتنا شوق ہے تو الیکشن کمیشن میں پہلے اپنا جواب جمع کروائیں،جمعہ کو عمران نیازی کے توشہ خانہ کیس کی اوپن سماعت کے مطالبے پر اپنے ردعمل پر مبنی بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کا وکیل کیس پہ تاریخ پہ تاریخ لیے جارہا ہے آپ کو جواب جمع کروانا پڑے گا۔رسیدیں مانگنے والوں کے لیے اب رسیدیں دینے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا اداروں پر تنقید کرنا ایک وطیرہ بن چکا ہے، انہیں صادق اور امین ڈکلیئر کرنے والوں کو اب پاکستانی قوم تعجب اور تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔خود ساختہ صادق اور امین پرچ پیالی سے لےکر آئی فون کا چور نکلا ہے ، عمران نیازی توشہ خانہ کیس میں جیل بھی جائیں گے اور نااہل بھی ہوں گے۔
 محسن شاہنواز رانجھا 

ای پیپر دی نیشن