8کمسن افغان بچوں سمیت 9شہریوں کو بیلجیم سمگل کرنے والا ملزم گرفتار


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے ترجمان کے مطابق امیگریشن نے پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے 8 کمسن افغان بچوں سمیت 9 شہریوں کو بیلجیئم سمگل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاامیگریشن کلیئرنس کے دوران ایک برطانوی شہری ہجرت اللہ کے ہمراہ ایک افغان خاندان کے 9 افراد جن میں ایک خاتون اور 8 بچے شامل تھے امیگریشن کانٹر پر پہنچے اور اپنے سفری دستاویزات امیگریشن کلیئرنس کے لیے کاو¿نٹر آفیسر اسد علی شاہ کو پیش کیں افغان خاندان کی سربراہی مذکورہ ہجرت اللہ کر رہا تھا جو بیلجیئم جا رہے تھےامیگریشن کلیئرنس کے دوران معلوم ہوا کہ تمام 9 افغانی پاسپورٹ جعلی تھے ابتدائی پوچھ گچھ پر خاتون مسافر نے انکشاف کیا کہ تمام پاسپورٹ ملزم ہجرت اللہ نے دییئے ے مذکورہ بالا حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے افغان خاندان کو متاثرہ قرار دیا گیا اور بعد ازاں انہیں ایئرپورٹ پر چھوڑ دیا گیا جبکہ ملزم ہجرت اللہ کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا گیا۔
 ملزم گرفتار


اسلام آباد ہائیکورٹ، گاﺅں متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کا کیس
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں گاو¿ں کے متاثرین کو معاوضوں کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس میں چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہے،متاثرین کو تسلیم شدہ معاوضوں کی عدم ادائیگی آئین میں دئیے حقوق کی خلاف ورزی ہے، ریاست شہریوں کو حقوق دینے میں ناکام رہی ہے، چیئرمین سی ڈی اے وضاحت کرے کہ متاثرین کو معاوضے ابھی کیوں نہیں دئیے گئے؟۔گذشتہ روز سماعت کے دوران متاثرین نے موقف اپنایاکہ ہمارے بچے بھی جوان ہو گئے ہیں ہم کدھر جائیں گے ابھی معاوضہ نہیں ملا ،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کو پتہ ہے کتنا بڑا ایشو ہے اس کو آپ ایک عام کیس کی طرح لے رہے ہیں ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی زمینیں چالیس چالیس سال پہلے آپ نے لے لی ہیں، اس عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ ان متاثرین کے کلیم ان کو دیے جائیں گے،22 ہزار پلاٹ سی ڈی اے نے چیئرمین اور اپنے ممبروں کے نام کر لئے،جن سے زمینیں چھینی ہیں ان کو کچھ نہیں دیا گیا،کیا آپ چاہتے ہیں ہم چئیرمین سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کریں؟،سی ڈی اے ان کی نہیں بلکہ کسی اور کی خدمت میں لگی ہوئی ہے؟، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔ 
کیس 

ای پیپر دی نیشن