بلاول بھٹو امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں،نیئر بخاری 

Sep 03, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سیدنیئر بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری متاثرین کی دلجوئی کیلئے سیلابی متاثرین علاقہ جات میں امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں سے اقوام متحدہ ممبر ممالک اور بین الاقوامی ادارے بڑی امداد اور تعاون دے رہے ہیں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں مخیر حضرات فلاحی ادارے پنجاب۔ خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کی دن رات مدد کر رہے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے ہر درد دل رکھنے والا فرد سیلابی صورت حال پر پریشان اور خطرے ناک جلسوں کے زریعے پاگل پن کا ثبوت دے رہا ہے چیرمین پیپلز پارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں سے 3کروڑ سیلاب متاثرین کیلئے عالمی ادارے کثیر رقوم اور سامان کی بڑی امداد دیں گے نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ سندھ حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر سیلاب زدگان مددگاری میں پوری طرح کوشاں ہے سندھ حکومت نے تحصیل سطح پر خیمہ بستیاں قائم کی ہوئی ہیں ۔
نیئر بخاری 

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے کھربوں روپے وصولیوں کا انکشاف
اسلام آباد(نا مہ نگار)فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین سے کھربوں روپے وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے، جنوری سے جولائی کے دوران فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7مرتبہ مہنگی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2022کے پہلے 7ماہ میں بجلی صارفین پر بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میںبجلی صارفین سے 560ارب روپے وصول کیے گئے ۔ موصول دستاویزات کے مطابق جنوری میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5روپے 94پیسے، فروی میں 4روپے 25پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔دو ماہ میں صارفین سے 150ارب روپے کی اضافی وصولیاں کی گئیں، فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میںمارچ میں بجلی 2روپے 86پیسے، اپریل میں 3روپے 99پیسے، مئی میں 7روپے 90پیسے اور جون میں سب سے زیادہ 9روپے 89پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی، جولائی کیلئے بجلی 4.34روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری ہو چکی ہے جس سے صارفین پر 59ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولیوں کی بنیادی وجہ ایندھن کی قیمتوں اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے۔
 انکشاف

ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر کا وفاقی وزیر صحت سے ٹیلی فونک رابطہ 
اسلام آباد(نا مہ نگار)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کے ریجنل ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر احمد المندھاری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بھر پور سپورٹ جاری رکھیں گے۔وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے اس موقع پر سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے عالمی ادارہ صحت کا شکریہ ادا کیاانہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عالمی ادارہ صحت کا کلیدی کردار ہے،وزیر صحت نے ریجنل ڈائریکٹر کو پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سیلاب نے بڑی تباہی پھیلائی ہے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں صحت کے نظام کو شدید دھچکا لگا ہے، سیلاب نے جو تباہی مچائی حکومت اکیلے اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بنیادی مراکز اور ریجنل مراکز صحت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے فی الوقت ہمارا فوکس ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر ہے، ، اس سلسلے میں شارث ٹرم مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم تخمینہ لگار ہے ہیں ۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ،سیلاب متاثرین کیلئے ہمیں بہت سے چیلنج کا سامنا ہے جس میں ویکسینیشن اور نیوٹریشن کی سہولیات کو بھی یقینی بنانا ہےسیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ڈبلیو ایچ سمیت تمام بین الاقوامی اداروں کا شکریہ ادا کرتاہوں۔
ٹیلی فونگ رابطہ 

مزیدخبریں