برازیلی فٹبالر سعودی بچوں کو فٹبال سکھانے پہنچ گئے

Sep 03, 2022


لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) سابق برازیلی فٹبالر سعودی بچوں کو فٹبال سکھانے لگے ہیں، اس سلسلے میں انھوں نے ایک ایونٹ میں حصہ لیا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں بچوں کو فٹبال سکھانے کیلئے عالمی کھلاڑی میدان میں آ گئے،ریاض ہوم کمنگ فیسٹیول کے تحت مسسول پارک سٹیڈیم میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سٹار ریٹرن 2022ایونٹ ہوا جس میںمشہور زمانہ برازیلی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی رونالڈینو، کاکا اور کارلوس نے میدان میں آ کر بچوں کیساتھ فٹبال کھیلی اور بچوں کو فٹبال کے بارے میں بتایا،بچوں نے کھلاڑیوں کیساتھ مل کر فٹبال کھیلی اور (باقی صفحہ10پر)
خوب انجوائے کیا، اس ایونٹ کا مقصد بچوں میں فٹبال کا شوق اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔سٹار ریٹرن 2022ایونٹ سعودی عرب میں پہلی بار ہوا ہے، برازیلی کھلاڑیوں نے بچوں کیلئے سکول بیگ پر یادگار آٹو گراف بھی دیئے۔ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس ایونٹ میں سو سے زائد بچوں نے حصہ لیا۔

مزیدخبریں