اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)میشا شفیع ہراسمنٹ کیس میں عدالت عظمی نے میشا شفیع کے کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح میں شامل ہونے پر اٹھائے جانے والے اعتراض پر وکیل علی ظفر سے عدالتی فیصلوں کی نظائر طلب کر لی ہے۔ معاملہ کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ علی ظفر نے دلائل دیے کہ کینیڈا اور پاکستان کو 9 گھنٹوں کا فرق ہے،دوران جرح ویڈیو لنک کے بریک ڈاون کی صورت میں میرے موکل کا کیس متاثر ہوگا،میشا شفیع کی کمرہ عدالت میں موجودگی پر جرح کرنا چاہتے ہیں،میشا شفیع کا کینیڈا سے پاکستان آنے کا ایئر ٹکٹ دینے کیلئے تیار ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسی نےاس موقع پر استفسار کیا کہ ویڈیو لنک پر جرح کیوں نہ ہو پہلے اس پر مطعمن کریں،اس سوال پر آئندہ سماعت پر عدالتی فیصلوں کی نظائرپیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔
نظائر طلب
میشا شفیع ہراسمنٹ کیس میں وکیل علی ظفر سے عدالتی فیصلوں کی نظائر طلب
Sep 03, 2022