پاکستان نیوی کی ڈائیونگ‘ ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کا ریلیف آپر یشن جاری 


اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاکستان نیوی کی ڈائیونگ اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کا ڈیرہ اسماعیل خان، راجن پور، جام پور، فاضل پور اور سندھ کے مختلف علاقوں سمیت ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیوی کی امدادی ٹیمیں ہوائی اثاثے، موٹرائزڈ کشتیاں اور جان بچانے والے سازوسامان کے ساتھ ہر طرح کی مدد فراہم کر رہی ہیں اور دور دراز علاقوں میں لوگوں تک پہنچ رہی ہیں۔سول انتظامیہ کی مدد کے لیے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپوں اور موبائل میڈیکل ٹیموں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ امدادی کارروائیوں کے تسلسل میں دادو کے علاقے گوزو سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 75 افراد کو بچا لیا گیا۔ زہرو گوٹھ میں سیلابی پانی میں پھنسے دیگر 60 افراد کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا۔ لدھن گاﺅں اور دادو کے دیگر چار علاقوں سے 50 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا جنہیں اونچے اور محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ ضرورت کی اس گھڑی میں تمام ہم وطنوں کی امداد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
 ترجمان بحریہ

اعلیٰ تعلیم ‘برطانوی ہائی کمیشن کا پاکستانیوں کےلئے 75 سکا لر شپس دینے کا اعلان 
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستانیوں کے لیے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کےلئے 75 سکا لر شپس دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر برطانوی ہائی کمیشن نے برٹش کونسل کے تعاون سے استقبالیہ کا اہتمام کیا ۔ تقر یب کے دوران پاکستانیوں کے لیے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے 75 وظائف کا اعلان کیا گیا۔ اسکالرشپس مستقبل کے پاکستانی رہنماو¿ں کو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرے گی۔اس کے علاوہ برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب کی تبا ہ کا ریو ں سے متا ثر ین کےلئے امدادی رقوم میں اضافے کا اعلان کر تے ہوئے کل رقم کو 16.5ملین پا ونڈکرنے کا وعدہ بھی کیاہے۔تقر یب میںوزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس اور پنجاب میں برطانیہ کے نمائندے ایلکس بالنگر نے بطور مہمان خصوصی برطانوی سابق طلباءشیوننگ، کامن ویلتھ اور گریٹ سکالرز، فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے حکام نے شرکت کی۔ ایلکس بالنگر نے اپنے خطاب میں پاکستان کے شیوننگ کے سابق طلباءکے سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں فنڈ اکٹھا کرنے سے لے کر ضروری اشیاءکی تقسیم تک اہم شراکت کا اعتراف کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی حمایت کے لیے برطانیہ کے عزم کا اعادہ بھی کیا،اس مشکل وقت میں ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ہم سب نے ان سیلابوں کے تباہ کن اثرات کا مشاہدہ کیا ہے جس سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے اور پاکستان کا بیشتر حصہ ڈوب گیا۔ مجھے خوشی ہے کہ جس دن برطانیہ نے فلڈ ریلیف فنڈنگ میں مجموعی طور پر 16.5 ملین پاو¿نڈ دینے کا وعدہ کیا ہے اسی دن ہم برطانیہ کے 75 نئے اسکالرشپس کا بھی اعلان کر رہے ہیں ۔برطانوی ہائی کمیشن رواں سال کے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات اور سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
 اعلان 

سیلاب کی تباہ کاریوں سے انفراسٹرکچر کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا
اسلام آباد(آئی این پی)سیلاب کی تباہ کاریوں سے انفراسٹرکچر کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا، وزارت منصوبہ بندی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے 13ارب 57کروڑ روپے کا نہری نظام تباہ ہوگیا،سندھ ، خیبر پی کے، بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں 710منصوبوں کو نقصان پہنچا،خیبرپی کے میں ایک ارب اور سندھ میں 8ارب 42کروڑ روپے کا نہری نظام متاثر ہوا،بلوچستان میں 3ارب 87کروڑ کا نہری نظام تباہ ہوا،اس کے علاوہ قبائلی علاقوں میں 6کروڑ 80لاکھ روپے کا نکاسی آب اور نہری نظام تباہ ہوا،رپورٹ کے مطابق سندھ میں 355اور خیبر پی کے میں 178منصوبے تباہ ہوئے،سیلاب سے 12لاکھ گھر اور ساڑھے 7لاکھ مویشی ہلاک ہوئے، 243پل اور 5063کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوگئیں۔
سیلاب تباہ کاری رپورٹ

ای پیپر دی نیشن