کامونکی (نمائندہ خصوصی)سید علی گیلانی عظیم مجاہد،آزادی کشمیر اور الحاق پاکستان کی توانا آواز اور کلمہ حق کہنے والے بلند پایہ لیڈر تھے۔ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ(ق) الحاج شیخ نصیر احمد،سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں،سرپرست رائس ملز ایسوسی ایشن تحصیل کامونکی میاں اقبال عزیز،سابق ناظم یونین کونسل چودھری محمد نعیم بلا اور سماجی رہنما چودھری جنید احمد چیمہ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی آزادی کشمیر کے سرگرم،متحرک مجاہد اور پوری امت مسلمہ کا قیمتی سرمایہ تھے تحریک آزادی میں ان جیسے روشن کردار کا خلا پر نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم بہادر سید علی شاہ گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، انہوں نے بھارتی مظالم کا بہادری سے مقابلہ اور تحریک آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھایا۔انہوں نے کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کی لڑائی لڑی۔انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی کی تمام عمر حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد میں گزری ،سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کی جنگ لڑی ۔