یو ایس اوپن :  نڈال، کارلوس  اور کیمرون تیسرے رائونڈ میں 


ڈیسک) اسپین کے سب سے زیادہ 22 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح رافیل نڈال ، سپین کے ہی کارلوس الکاراز اور برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گے جبکہ پائولش ہیوبرٹ ہرکاز دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکی شہر نیویارک میں جاری ہیں۔مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سیکنڈ سیڈ رافیل نڈال نے حریف اطالوی کھلاڑی فابیو فوگنینی کو 6-2، 4-6، 2-6 اور 1-6سے شکست دی اور تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سپین کے تھرڈ سیڈڈ کھلاڑی کارلوس الکاراز نے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی فیڈریکو کوریا سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 1-6 اور 5-7سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی۔برطانوی ٹینس سٹار (باقی صفحہ10پر)

ای پیپر دی نیشن