حافظ آبادجیل میں ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر اسی ماہ کام شروع کردے گا:مامون جعفر

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین ٹیوٹاچوہدری مامون جعفر تارڑ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی خواتین کیلئے بیوٹیشن کلاسزاورمردقیدیوں کیلئے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر اسی ماہ ستمبر میں کام شروع کردے گاتاکہ جیل سے رہائی پانے کے بعد وہ ہنرسیکھ کر واپس جرائم کی دنیا میں جانے کی بجائے باعزت روزگارکماسکیں۔کورسزمکمل کرنے والے قیدیوں کو سرٹیفکیٹ بھی جاری کیاجائے گا ۔اس سرٹیفیکٹ کے اندرون ملک مختلف اداروں اور بیرون ملک جاکراچھی ملازمت حاصل کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں اورمفیدشہری ثابت ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر ٹیوٹا کے زیر انتظام چلنے والے اداروں میں لیب کے سامان کی کمی اورکمپیوٹرلیب کی کمی کوفوری دورکیاجائے گا اورملازمین کے تمام جائزمطالبات پورے کئے جائیں گے۔فنی تعلیم وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے جس سے نوجوان بے روزنہیں رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن