شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سماجی رہنما رانا کامران حامد نے کہاہے کہ کوئی ریاست اپنے شہریوں کوقدرتی آفات، سانحات اورحادثات کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتی حکومت سمیت ہر شہری کو متاثرہونے والوںکی امداد وبحالی کیلئے کردارادا کرنیکی ضرورت ہے سیلاب کے نتیجہ میں اپنے آبائی گھروں سے محروم ہونیوالے کروڑوں مصیبت زدگان بے یارومددگار مسیحا کے منتظر ہیں وفاق سمیت ہر صوبائی حکومت سیلاب زدگان کی بحالی و آباد کاری کیلئے مزید مالی پیکیج کا اعلان کرے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سلطان گرینڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا ۔