گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی رہنما چوہدری صدیق مہر نے چک جگنہ کے زاہد اور سرفراز گروپس کے درمیان صلح کرا دی،تفصیل کے مطابق یونین کونسل 12 کے علاقہ چک جگنہ میں زاہد و عباس اور سرفراز و ریاض وغیرہ کے درمیان کچھ عرصہ رنجش چپقلش چلی آ رہی تھی جس سے علاقہ میں اکثر اوقات کشیدگی رہتی تھی، مقامی لوگوں نے سینئیر رہنما پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر این اے 77 چوہدری صدیق مہر کو علاقہ میں کشیدہ رہنے والی تمام صورتحال سے آگاہ کیا تو چوہدری صدیق مہر کی ہدایت اور قیادت میں یوسی 9 سے پی ٹی آئی رہنما بلدیاتی نمائندے چوہدری عباس مہر اور یوسی 12 سے فرحان پرویز مہر (شان میرج ہال والے) نے اپنا بھرپور ثالثی کردار ادا کرتے ہوئے زاہد عباس اور سرفراز ریاض وغیرہ کو صلح و راضی نامہ کیلئے آمادہ کر لیا،اس سلسلہ میں گزشتہ روز پی ٹی آئی سیکرٹریٹ این اے 77 میں چک جگنہ کے معزز ین کا اجتماع ہوا جس میں چوہدری صدیق مہر نے دونوں فریقین کے درمیان اللّٰہ کی رضا کیلئے رنجش ختم کراکے ایک دوسرے کے ساتھ سلوک اتفاق سے رہنے اور علاقہ میں ماحول کشیدہ نہ رکھنے کی ہدایت کی جبکہ اس موقع پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو گلے ملے اور مٹھائی بھی کھلائی۔