حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) محکمہ سوشل ویلفیئر حافظ آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں شاہد اسحق کو گریڈ 18میں ترقی دے دی گئی۔جس پر گذشتہ روزڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر میڈم ساجدہ مشتاق،ممبر ضلعی ذکوۃ عشرکمیٹی میڈم راحت ایوبی بٹ، ممتاز سماجی راہنما عبدالجبار رضا اور مینجر بنیاد محمدعرفان ، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد اظہار ، اور سپرنٹنڈنٹ پاپولیشن محمد الیاس نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔