گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا قائم کردہ سپیشل ایجو کیشن ڈپارٹمنٹ ہزاروں اسپیشل بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے ذریعے اور مختلف ہنر سکھا کر معاشرے کا بہترین اور کار آمد شہری بنانے کا فرض بخو بی ادا کر رہاہے اور گوجرانوالہ ڈویژن کے 41 خصوصی تعلیم کے مراکز میں کم و بیش 5 ہزار بچوں کو مفت تعلیم ‘ پک ایند ڈراپ ‘ یونیفارم اورماہانہ وظیفہ سمیت دیگر تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیںیہ بات ڈویژنل آفیسر اسپیشل ایجو کیشن گوجرانوالہ ڈاکٹر شہزاد صابرنے ملاقات کے دوران بتائی۔ ڈویژنل آفیسر اسپیشل ایجوکیشن نے بتایاکہ قو ت گو یائی‘ سماعت اور بصارت سے محروم او ر ذہنی معذوری و کمزوری کا شکار بچے عام بچوں کی طرح حساس و جذبات کے مالک ہوتے ہیں اورہماری خصو صی توجہ ‘ محبت اور ہمدردانہ رویے سے وہ تعلیم اور مختلف فنون سیکھ کر معاشرے میں اپنا اہم اور جاندار کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ ڈویژن کے تمام مراکز میں بچوں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، ایسے بچوں کے والدین سے بھی اپیل ہے کہ وہ ان بچوں کو مفت تعلیم اورتربیت دلانے کیلئے اپنے قریبی خصوصی تعلیمی مراکز میں داخل کرائیں۔