قلعہ دیدار سنگھ+نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)علاقے میں تمام ترقیاتی منصوبوں کا اعزاز الحمدللہ ناہرا گروپ کو حاصل ہے،مخالفین کی سیاست جھوٹے پراپیگنڈے پر مبنی ہے،اسی وجہ سے عوام نے انہیں ہمیشہ مسترد کیا ۔خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء وقائد ناہرا گروپ حاجی مدثر قیوم ناہرا (سابق ایم این اے)نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری عبدالرحمن گجر سابق ایم پی اے، چوہدری عرفان بشیر گجر ایم پی اے، اقبال صدیق سدھو سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز سے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں تو کوئی ایک بھی میگا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ ہو سکا حتی کہ ہماری بنائی ہوئی سڑکوں کی مرمت تک نہ ہو سکی اب حسب سابق وہ ہمارے منصوبوں پر اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اعوان چوک سے باغ چوک، نوشہرہ ورکاں سے حافظ آباد اور نوشہرہ ورکاں سے تتلے عالی کارپٹ روڈز کی تعمیر کے تمام مراحل مجھ سمیت چوہدری محمد اقبال گجر ایم پی اے اور چوہدری عرفان بشیر گجر ایم پی اے کی محنت و جدوجہد کا نتیجہ ہے جس کا واضح ثبوت ان کے فنڈز کی منظوری مسلم لیگی وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کے دور حکومت کے بجٹ میں ہوئی ہے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز 95 دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کے دعویدار ہیں وہ ان 95 دیہات میں سے صرف ایک دیہات میں اپنا گیس منصوبے کی منظوری کا ثبوت دیکھا دیں ہم سیاست چھوڑ دیں گے صحافیوں کے سوال پر انہوں نے آفر کی کہ جماعت اسلامی وکلاء صحافی حتی کہ تحریک انصاف کے مقامی رہنماء میاں محمد جاوید ہی اس سلسلے میں ثالث بن جائیں اور دستاویزی ثبوت دیکھ کر جو فیصلہ کریں ہمیں منظور ہو گا اس موقع پر چوہدری گلزار احمد باٹھ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی، چوہدری غلام صفدر گجر، چوہدری محمد آصف مٹو اور مسلم لیگ یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا ٹیم کے عہدیداران بھی موجود تھے۔