کامونکی :ڈاکوئوں کا پیپرز ملز پردھاوا،لاکھوں روپے کا سکریپ لوٹ لیا

Sep 03, 2022


کامونکی (نمائندہ خصوصی ) بینظیر روڈ پر دو ڈاکوئوں نے محلہ عباس نگر ایمن آباد کے رہائشی امین اہلیہ سے 62 ہزار روپے، مقبول شہید آباد کے زوہیب سے پانچ ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ،ایمن آباد پولیس مصروف تفتیش ہے۔تھانہ سٹی کے علاقہ لیڈی پارک پھاٹک سے اسد اعجاز محلہ رضا آباد کی موٹر سائیکل نمبری  3968جی اے کے  چور   لے گئے ،چوہدری حمزہ وسیم ارائیں کی جی ٹی روڈ پر بند پڑی پیپرز ملز  پر10ڈاکوئوں نے دھاوا بول کرچاروں چوکیداروں کو کمرے میںبند کردیا اور لاکھوں روپے کا سکریپ ،فریج   اور دیگرسامان لوڈ کرکے لے گئے۔ڈاکو چار گھنٹے کی لوٹ مار کرتے رہے ،صدر پولیس مصروف ہے گذشتہ رات واہنڈو کے رہائشی ابرار اور معظم سے چھ ہزار روپے اور دو موبائل فون جبکہ نت کالر کے محمد خاں سے کوٹلی ناگرہ کے قریب دو ڈاکو 30ہزار روپے اور موضع لدھڑکا شمشاد جو بنک سے رقم نکلوا کر نکلا تھا سے دو ڈاکو 25ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔

مزیدخبریں