سیلاب سیاسی پوائنٹ سکورنگ بن گیا،شیخ رشید

Sep 03, 2022 | 11:27

ویب ڈیسک

 حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا

پٹرول اوربجلی مہنگی ہونے جارہی ،وقت دورنہیں جب کارخانے اوردکانیں بندہونگی

آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہے اورلوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں،ٹویٹ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہے اورلوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں۔پٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے۔وہ وقت دورنہیں جب کارخانے اوردکانیں بندہونگی،لوگ سڑکوں پرہونگے۔سیلاب سیاسی پوائنٹ سکورنگ بن گیا ہے۔ ڈالر3روپے اوربڑھ گیا۔دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں۔ ان خیالات کاظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔وزیروں کاجمعہ بازارلگا ہے،کئی وزیربے محکمہ،بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں۔میں انکی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔بجلی کے بل یا چولہے میںسے ایک ہی چل سکتا ہے۔اپنے بچوں کوبھوک سے مرتے کوئی نہیں دیکھ سکتا۔

 
 

مزیدخبریں