ہیئر ڈریسرز پر ریونیو اتھارٹی کا ظالمانہ ٹیکس مسترد کرتے ہیں:عارف منہاس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے  ہیئر ڈریسرز پرلگائے گئے ظالمانہ ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں ، ہماری دکانیں سیل کرکے پریشان کیا جارہا ہے  ،نواز شریف دور کے اس اقدام کو فی الفور ختم کیا جائے ۔یہ بات سلیمانی ہیئر ڈریسر ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عارف حسین منہاس ،سینئر نائب صدر تنویر احمد جنجوعہ  و دیگر عہدیدوروں نے  پریس کانفرنس میں کہی ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ہیئر ڈریسرز کو موصول ہونے والے نوٹس کے مطابق آپ کی آمدنی پر2012میں 16فیصد ٹیکس لگایا گیا تھا جو کرونا کی وجہ سے زیر التوا رہا اب اس پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس نوٹس پر عملدرآمد کسی طرح بھی ممکن نہیں کیونکہ ہماراطبقہ پہلے ہی کمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے فوری ریلیف دینے کی استدعا کی ہے۔    

ای پیپر دی نیشن