قلعہ دیدارسنگھ میں آٹا غائب،10کلو کا تھیلا 600روپے میں بکنے لگا


قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)علاقہ بھر میں آٹا غائب،دکانداروں نے مہنگافروخت کرنے کی غرض سے ذخیرہ کر لیاایک طرف سیلاب سے لوگ شدید پریشان ہیں دوسری طرف منافع خوروں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے شہریوں کا شدیداحتجاج'نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق قلعہ دیدارسنگھ وگردونواح کے دیہات میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ہے سفارش سے آٹے کا تھیلہ بھی مل جائے تو اس کی قیمت سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے متعلقہ انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود ٹھنڈے کمروں سے نکلنا گوارا نہیں کرتی،دکاندارعبدالقدیر نے بتایا کہ دس کلو آٹے کا تھیلہ600روپے میں فروخت ہو رہا ہے ہمیں دس کلو آٹے کے 50تھیلے روزانہ ملتے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں خریدارہوتے ہیںجو مجبورا دوسری دکانوں سے مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں ہم نے متعدد بار مل مالکان کو کہا ہے کہ بھیجے گئے آٹے کے تھیلوں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے لیکن وہ ہماری نہیں سن رہے ،شہریوںنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کی خاموشی سے لگتا ہے کہ انتظامیہ منافع خوروں سے ملی ہوئی ہے اس لیے کاروائی سے گریزاں ہے متعلقہ ادارے دفتروں سے نکلیں اور آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن