سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کی بلا امتیاز مدد کی جائے: بیرسٹر وسیم الحسن

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) پاکستان سیلاب کی صورت میں ایک بڑی آزمائش سے دو چار ہے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرین افراد اور خاندانوں کی بلا امتیاز مدد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہارجماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور مذہبی سکالر بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی نے مرکز اہلسنت درگاہ تاجدار حافظ آبادکے باہر سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ کے دورے اور متاثرین کے لئے ایک ٹرک سامان کی روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پیرزادہ محمد عثمان حیدر نقوی، مہر محمد خالد ،محمد امجد، محمد کاشف، محمد ارشد، ڈاکٹر شوکت اور دیگر بھی موجود تھے۔ بیرسٹر وسیم الحسن نقوی نے کہا کہ مرکز اہلسنت و جامع مسجد الفاروق کی انتظامیہ اور ادارہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔ حکومت کے ساتھ این جی اوز اور مخیر حضرات کو بھی آگے بڑھ کر سیلاب متاثرین کا ہاتھ تھامنا ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان سیلاب متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہی ہے۔ سیلاب کے ساتھ مہنگائی کا جن بھی بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔ سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب آدمی کی بساط سے باہر ہے۔ انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن