تھائی لینڈ سے 50لاکھ مہینے کی تنخواہ چھوڑ کے پاکستان آیا تھا، ساتواں این ایف سی ایوارڈ کرایا لیکن اس وقت تو غدار نہیں تھا، شاہد خاقان عباسی کو یاد دلادوں کہ ملیشیا کی کمپنی کے معاملے میں مجھے فریق بنایا گیا اور میں اپنے خرچے پر ملیشیا گیا جہاں بیان دیا تو معاملہ حل ہوا،سابق وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں اس سے جمہوریت کو نقصان ہو گا، ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن والے اپنے گریبان میں جھانکیں انہوں نے کیا کیا، ہم اپنے پیسے خود اپنے عوام پر خرچ کرنا چاہتے ہیں اور عمران خان نے ٹیلی تھون سے جو رقم اکٹھی کی وہ ملک بھر کے متاثرین میں تقسیم ہو گی،انہوں نے کہا کہ شوکت ترین کے والد نے برطانوی جیل میں قید کاٹی تو بیٹا کیسے غدار ہوا۔ ن لیگ والوں کو کہنا چاہتا ہوں غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کریں کیونکہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے سے جمہوریت کو نقصان ہو گا،سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ شوکت ترین تھائی لینڈ سے 50لاکھ مہینے کی تنخواہ چھوڑ کے پاکستان آیا تھا اور شوکت ترین نے ساتواں این ایف سی ایوارڈ کرایا لیکن اس وقت تو غدار نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو یاد دلادوں کہ ملیشیا کی کمپنی کے معاملے میں مجھے فریق بنایا گیا اور میں اپنے خرچے پر ملیشیا گیا جہاں بیان دیا تو معاملہ حل ہوا۔ شاہد خاقان عباسی کو بتانا چاہتا ہوں شوکت ترین غدار نہیں ہے،شوکت ترین نے کہا کہ آڈیو ٹیپ کے ذریعے سے پی ٹی آئی کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ ٹیلی فون پر پرائیوٹ گفتگو ٹیپ کرنے کا عمل غیرقانونی ہے۔ وزیر خزانہ خیبر پختونخوا نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھا تھا۔